8 فروری2024 کو عوام ووٹ کی طاقت سے مسلم لیگ(ن) کے ٹکٹ ہولڈر نمائندوں کو کامیاب کروائیں، رانا اردات شریف

جمعرات 25 جنوری 2024 18:25

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2024ء) مسلم لیگ(ن) کے ٹکٹ ہولڈر این اے140 رانا اردات شریف نے کہا کہ وطن عزیز کو ترقی یافتہ ملک بنانے کیلئے میاں نواز شریف کا ساتھ دیناہوگا، 8 فروری2024 کو عوام ووٹ کی طاقت سے مسلم لیگ(ن) کے ٹکٹ ہولڈر نمائندوں کو کامیاب کروائیں، ملک میں مہنگائی،بے روزگاری کا خاتمہ یقینی بنایا جائیگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے محلہ جے بلاک میں کارنرمیٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر پی پی 196سے ٹکٹ ہولڈر ڈاکٹرفرخ جاوید نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) انتخابات میں کامیاب ہوکر عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروائیں گے ،حلقہ کی عوام نے ہمیشہ ہی ہمارے ساتھ محبت کاثبوت دیا ہے اور اس بار بھی ووٹ کی طاقت سے کامیاب کروائیں گے ۔اس موقع پرضلعی صدر خان امتیاز علی ایڈووکیٹ، میاں غلام فرید شاکر، راحیل اختر، رضوان جانی اور چوہدری شہباز سندھو سمیت کارکنان کی کثیر تعداد بھی موجودتھی۔\378