اٹھارویں آئینی ترمیم صوبوں کے درمیان میثاق کی حیثیت رکھتا ہے ، مولانا عبدالغفور حیدری

جمعرات 25 جنوری 2024 22:33

مستونگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2024ء) جمعیت علما اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سین اے 261 سے نامزد امیدوار سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری پی بی 37سے جے یو آئی کے نامزد امیدوار نواب محمد اسلم رئیسانی ودیگر نے مستونگ میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اٹھارویں آئینی ترمیم صوبوں کے درمیان میثاق کی حیثیت رکھتا ہے ہماری جہدوجہد کا محور بلوچستان میں رہنے والے اقوام کو انکے وسائل تک رسائی دینا یے جمعیت علما اسلام پیسہ کلچر کے خلاف ہے جنہوں نے اس وقت اپنے خزانوں کے منہ کھولے ہوئے ہیں وہ الیکشن کے بعد عوام کو بھول جائیں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مستونگ میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا کہ جمعیت علما اسلام پارلیمنٹ میں اسلامی دفعات کی چوکیداری کا کردار ادا کرتی رہی ہے جمعیت علما اسلام کا اقتدار میں آنے کا مقصد قوم کی محرومیوں کا خاتمہ اور اسلامی قوانین کی حفاظت کے ساتھ ملک کو اسلامی فلاحی ریاست کی طرف گامزن کرنا ہے انہوں نے کہا کہ سیکولر قوتوں کے مقابلے میں سینیٹ میں قانون سازی کے دوران ہم نے بھرپور مقابلہ کیا ہے اور اس دوران ملک کی بڑی جماعتیں بھی کردار ادا نہیں کرسکی ہے جو جمعیت علما اسلام نے ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو جمعیت علما اسلام بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی ۔