گڈانی میں اس وقت سڑک موجود تھی جب کافی علاقوں میں نہیں ہوتی تھیں ،جام کمال خان

جمعرات 25 جنوری 2024 22:49

حب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2024ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما ء امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 257سابق وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ گڈانی میں اس وقت سڑک موجود تھی جب کافی علاقوں میں سڑکیں نہیں ہوتی تھیں گڈانی اور حب خوبصورتی کی مثال ہوا کرتے تھی جب بلوچستان کے حکمران یہاں آتے تھے اور دیکھتے تھے کہ جتنا کام گڈانی اور حب میں ہوئے ہیں بلوچستان کے کسی اور علاقے میں نہیں ہوئے تھی یہ 35سال قبل گڈانی اور حب کی حالت تھی یہ وہی گڈانی ہے جب گڈانی اور حب کے فنڈز دیگر اضلاع میں خرچ ہوتے تھے۔

یہ بات انہوں نے بدھ کوگڈانی میں عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اب گڈانی شہر اپنی جگہ قومی شاہراہ سے گڈانی آنے والی سڑک تباہ حال ہے تو گڈانی شہر اور اسکی گلیوں کا کیا حال ہوگا اب گڈانی والے خود فیصلہ کریں کہ وہ 35سال قبل کیسے تھے اور آج کیسے ہیں 35 سال قبل تعلیمی ادارے نہیں تھے آج بھی نہیں ہیں 35 سال قبل صحت کی سہولیات نہیں تھیں آج بھی نہیں ہیں تو پھر اسکا ذمہ دار کون ہے ظاہر ہے وہی لوگ ذمہ دار ہیں جو 35سال سے یہاں سے منتخب ہوتے آرہے ہیں. انہوں نے کہا کہ گڈانی میں آکٹرائے کے دور میں ٹان کمیٹی نے کام کیے جام یوسف کے دور میں کام ہوئے اور پھر میرے ناظم کے ادوار میں یہاں کام ہوئے ہم نے کبھی بھی گڈانی کو بیلہ اور اوتھل سے الگ سمجھا ہمارے لیے اس وقت ایک تھے آج بھی ایک ہیں،جلسہ عام سے نیشنل پارٹی کے نائب صدر برائے بلوچستان امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ PB21حب وڈیرہ رجب علی رند و دیگر نے خطاب کیا۔