} جمعیت علماء اسلام کے نامزد امیدوار و اتحادی جماعتوں کے امیدوار مخالفین کے جھوٹے ہتھکنڈوں اور دیگر حربوں کے باوجود عوامی طاقت سے انہیں انتخابی گراؤنڈ سے باہر کرینگے، مولانا محمد صالح انڈھڑ

جمعہ 26 جنوری 2024 09:00

ﷺسکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2024ء) جمعیت علماء اسلام ضلع سکھر کے سیکریٹری جنرل و نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی مولانا محمد صالح انڈھڑ نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام کے نامزد امیدوار و اتحادی جماعتوں کے امیدوار مخالفین کے جھوٹے ہتھکنڈوں اور دیگر حربوں کے باوجود عوامی طاقت سے انہیں انتخابی گراؤنڈ سے باہر کرینگے جمعیت علماء اسلام کی عوامی خدمات کسی تعریف کی محتاج نہیں ہے ملک کی سلامتی و خوشحالی سمیت عوام کے جائز حقوق کیلئے اسکی جدوجہد عوام کے سامنے ہے اور عوام نے 8فروری کو ملک کو لوٹنے والوں کا راستہ بند کرنا ہے کارکنان انتخابی مہم کے سلسلے میں گھر گھر جمعیت و نامزد امیدوار وں کا مشن پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں ، مخالفین کو انشاء اللہ عوام کے ووٹ کی طاقت سے کلین سوئپ کرینگے اور عوام کے جائز حقو ق انکی دہلیز پر پہنچائینگے ، کارکنان کسی بھی پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں ۴کارکنان کی جماعتوں کیلئے پیش کردہ خدمات پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو آئی ضلع سکھر کے زیر اہتمام مقامی ہال میں زیر صدارت حضرت مولانا مفتی شفیع محمد انڈھڑ کے منعقدہ ورکرز کنونشن بسلسلہ انتخابی مہم سے خطاب کے دوران کیا ، کنونشن میںجے یو آئی رہنماؤں ، علماء کرام سمیت نامزد امیدوار و اتحادی جماعتوں کے امیدوراں حاجی دیدار علی جتوئی ، امیر بخش عرف میر مہر ، فقیر عنایت اللہ برڑو ، میر مبین خان بلو ، مفتی سعود افضل ہالیجوی، مولانا عبدالحمید مہر ،مولانا عبدالکریم عباسی ، حافظ عبدالحمید مہر ، سائین غلام اللہ ہالیجوی ، قاری لیاقت علی مغل سمیت کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، کنونشن میں انتخابی مہم سمیت تنظیمی امور دیگر سیاسی صورتحال پر خطابات میں شرکاء کا کہنا تھا کہ کئی سالوں سے ملک کو لوٹنے والوں کے احتساب کا د ن 8فروری مقرر کیا گیا ہے اور اس دن عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے ان چوروں ، ڈاکوؤں ، لیٹروں کو ایسا سبق دینگے کہ وہ یاد رکھیں گے ہم عوام کیلئے سیاسی میدان جنگ میں ہیں اور اس جنگ میں عوام نے اپنا بھرپور ساتھ دینا ہوگا عوام چاہتی ہے کہ ان کے جائز حقوق ان کی دہلیز پر فراہم ہو تو انہیں اپنے حقوق کی جنگ لڑنے والوں کا ساتھ دینا ہوگا جمعیت علماء اسلام عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیگی۔

۔