صدرمملکت سے گورنرگلگت بلتستان سید مہدی شاہ کی ملاقات ، گلگت -بلتستان کی مجموعی صورتحال پر گفتگو

جمعہ 26 جنوری 2024 14:32

صدرمملکت سے گورنرگلگت بلتستان سید مہدی شاہ کی ملاقات ، گلگت -بلتستان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2024ء) صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی سے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے ملاقات کی ہے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق ایوان صدر میں جمعہ کو ہونے والی ملاقات میں گلگت-بلتستان کی مجموعی صورتحال ، گندم سبسڈی ، بلتستان یونیورسٹی، سکردو کے مسائل زیر غور آئے۔

(جاری ہے)

گندم سبسڈی معاملے پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نگران وزیراعظم اور وزیرِ خزانہ سے بات کی اور امید ظاہر کی کہ گلگت بلتستان کے مسائل ، گندم سبسڈی کا معاملہ جلد حل ہوگا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ نگران وزیرِ اعظم نے گلگت-بلتستان کونسل کے منتخب ممبران سے گندم سبسڈی معاملے پر ملاقات کیلئے اتفاق کیا ہے۔گزشتہ روز گلگت بلتستان کونسل کے وفد نے علاقے کے مسائل اور سبسڈی کے معاملے پر صدر مملکت سے ملاقات کی تھی۔صدر مملکت نے وفد کو گلگت-بلتستان کے مسائل پر متعلقہ فورمز سے بات کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔