
سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے رہنما عمراسلم کو انتخابات لڑنے کی اجازت دے دی
جمعہ 26 جنوری 2024 22:06
(جاری ہے)
جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی،وکیل نے کہا نومئی کے مقدمات میں مفرور ہونے کی بنیاد پر عمر اسلم کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے تھے، جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیئے مفرور شخص الیکشن نہیں لڑسکتا بتا دیں کہاں لکھا ہے،بغیر قانون کسی کو بنیادی حق سے کیسے محروم کیا جاسکتا ہے، جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس میں کہا الیکشن کا فیصلہ عوام نے کرنا ہے،الیکشن لڑنا بنیادی حق ہے،الیکشن کون لڑے گا کون نہیں فیصلہ عوام نے کرنا ہے الیکشن کمیشن نے نہیں، ملک کی عوام کو فیصلہ کرنے دیں، ہمارے سامنے آنے والے درخواست گزار کی اہمیت نہیں، عوام کے حقوق متاثر ہو رہے ہیں،احتساب عوام نے کرنا ہے الیکشن کمیشن نے نہیں، وکیل الیکشن کمیشن نے کہا بیلٹ پیپرز کا کام مکمل ہو چکا ہے،جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئیعدالتی فیصلے پر عمل کرنا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، عدالت نے کہا الیکشن لڑنا بنیادی حق ہے، مفرور ہونے کی بنیاد پر کسی کو انتخابات لڑنے سے نہیں روکا جا سکتا، سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے رہنما عمر اسلم کو انتخابات لڑنے کی اجازت دے دی،عمر اسلم این اے 87 خوشاب سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
حکومت کا پٹرول 5 روپے 66 پیسے سستا کرنے کا اعلان
-
پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کردی
-
صدر اور وزیراعظم کے درمیان ملاقات، سیاسی اور سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
پاک فوج نے کابل اور قندھار میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے ٹھکانے تباہ کردیئے
-
پاک افغان سرحد پر موجودہ صورتحال ،شہریوں عارضی طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت
-
پی ٹی آئی کہتی کہ دہشتگردی کیخلاف وفاق کا ساتھ دیں گے لیکن وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی تقریر بالکل برعکس ہے
-
افغان طالبان حکومت کے ترجمان کا پاک فوج کے ٹینکوں پر قبضہ کا جھوٹا دعوی بے نقاب
-
سردیوں کے باقاعدہ آغاز سے قبل عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور تحفہ
-
شہباز شریف نے امریکی صدر کی خوشامد اور چاپلوسی میں تمام حدیں پار کردیں
-
ایسی سردی دہائیوں میں نہیں دیکھی ہو گی
-
امید ہےکہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، عمران خان اور تمام اسیران کی رہائی کیلئے بھرپور کردارادا کریں گے
-
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مکہ مکرمہ میں ”کنگ سلمان گیٹ“ منصوبے کا اعلان کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.