برطانوی شاہ چارلس سرجری کیلئے لندن کے نجی اسپتال میں داخل

جمعہ 26 جنوری 2024 22:50

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2024ء) برطانیہ کے شاہ چارلس سوم شیڈول سرجری کیلئے لندن کے اسپتال میں داخل ہوگئے۔ بکھنگم پیلس کے مطابق شاہ چارلس نے نیک خواہشات کے پیغامات بھیجنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ چارلس سوم کا علاج لندن کے ایک نجی اسپتال میں ہوگا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اسی نجی اسپتال میں گزشتہ ہفتے ان کی بہو اور ولی عہد شہزادہ ولیم کی اہلیہ پرنسز آف ویلز کی سرجری بھی ہوئی تھی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ چارلس سوم کے ہمراہ کوئین کمیلا بھی اسپتال پہنچیں۔ شاہ چارلس کو اسپتال سے فارغ کئے جانے سے متعلق ابھی نہیں بتایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق شاہ چارلس نیاپنی بیماری کا بتایا تاکہ عوام کو پروسٹیٹ سے متعلق تشخیص کا پیغام پہنچے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ چارلس کی بیماری کی اطلاع کے بعد پروسٹیٹ سے متعلق تشخیص کرانے میں اضافہ ہوا ہے۔