ن لیگ پشاور کے 2حلقوں میں جے یو آئی کے حق میں دستبردار

جمعہ 26 جنوری 2024 20:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2024ء) مسلم لیگ (ن)نے پشاور کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں جے یو آئی کی حمایت کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن)نے پشاور کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 28پر جے یو آئی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

پی کے 73سے ن لیگ کے امیدوار فضل اللہ جے یو آئی کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہو گئے۔اس حوالے سے مسلم لیگ ن کے رہنما اسرار اللہ نے کہا کہ دونوں حلقوں پر جے یو آئی کی مکمل حمایت کریں گے۔این اے 28پر جے یو آئی کے ارباب نور عالم اور پی کے 73 پر مولانا عبدالحسیب حقانی امیدوار ہیں۔