پاکستانی نژاد ڈاکٹر ایپل واچ کی مدد سے دورانِ پرواز خاتون کی جان بچانے میں کامیاب

انگلینڈ کے شہر ہیرفورڈ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر راشد ریاض چھٹیوں پر برمنگھم سے ویرونا کا سفر کر رہے تھے

Sajid Ali ساجد علی ہفتہ 27 جنوری 2024 11:14

پاکستانی نژاد ڈاکٹر ایپل واچ کی مدد سے دورانِ پرواز خاتون کی جان بچانے ..
لندن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 27 جنوری 2024ء ) پاکستانی نژاد ڈاکٹر ایپل واچ کی مدد سے دورانِ پرواز خاتون کی جان بچانے میں کامیاب ہوگیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی ڈاکٹر نے ایپل واچ کی مدد سے پرواز میں بزرگ خاتون کی جان بچائی، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب انگلینڈ کے شہر ہیرفورڈ سے تعلق رکھنے والے نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) کے ڈاکٹر راشد ریاض چھٹیوں پر برمنگھم سے ویرونا کا سفر کر رہے تھے۔

بتایا گیا ہے کہ دوران پرواز 70 سالہ بزرگ خاتون کی اچانک طبعیت بگڑنے لگی اور انہیں سانس لینے میں دشواری پیش آئی، اس صورتحال کے پیش نظر خاتون کی طبعیت دیکھ کر فلائٹ اٹینڈنٹ کی جانب سے پرواز میں ایک اعلان کیا گیا جس میں انہوں نے پوچھا کہ کیا جہاز میں اس وقت کوئی ڈاکٹر موجود ہے؟۔

(جاری ہے)

معلوم ہوا ہے کہ اس اعلان کو سنتے ہی پاکستانی نژاد ڈاکٹر راشد ریاض بزرگ خاتون کی مدد کو آگے بڑھے اور ڈاکٹر راشد نے فلائٹ اٹینڈنٹ کے ہاتھ میں ایپل واچ دیکھ کر ان سے واچ مانگی اور مریض کی آکسیجن کی صورتحال کا اندازہ لگانے کے لیے اپنے مقامی ہیلتھ مانیٹرنگ سافٹ ویئر کو استعمال کیا۔

بتایا جارہا ہے کہ اس معائنے کے بعد ڈاکٹر راشد ریاض کو پتا چلا کہ خاتون دل کے عارضے میں مبتلا ہیں کیوں کہ ایپل واچ کی مدد سے انہیں بزرگ خاتون کی کم ہوتی آکسیجن کے بارے میں جاننے میں آسانی ہوئی، جس کے نتیجے میں خاتون کو دورانِ پرواز جہاز میں ہی آکسیجن فراہم کردی گئی جس سے ان کی جان بچ گئی۔


               
         

متعلقہ عنوان :