رابی پیرزادہ نے حیا بائے رابی کے نام سے کپڑوں کا برانڈ لانچ کر دیا

فائونڈیشن میں کام کرنے والی خواتین کی مدد کرنے کے لیے پرعزم ہوں،رابی

ہفتہ 27 جنوری 2024 11:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2024ء) شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی رابی پیرزادہ نے حیا بائے رابی کے نام سے کپڑوں کا برانڈ لانچ کر دیا۔

(جاری ہے)

رابی پیرزادہ نے اپنے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ایکس کے اکاونٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے حیا بائے رابی کے نام سے کپڑوں کا ایک برانڈ لانچ کرنے کی خبردی ۔پوسٹ میں لکھا کہ آخرکار مجھے اب حیا بائے رابی کا پہلا آڈر مل گیا۔انہوں نے کہا کہ کہا میںحیا بائے رابی کو پاکستان میں اعلی ترین معیار کے ساتھ کپڑوں کا بہترین برانڈ بنانے اور رابی پیرزادہ فائونڈیشن میں کام کرنے والی خواتین کی مدد کرنے کے لیے پر عزم ہوں،مجھے دعائوں میں یاد رکھیں۔

متعلقہ عنوان :