کراچی میں سردی کی لہر، محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی

کراچی میں رات میں سرد ہوائیں چلیں گی اور سردی میں مزیداضافہ ہوگا

ہفتہ 27 جنوری 2024 17:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2024ء) محکمہ موسمیات نے کراچی میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ رات میں سرد ہوائیں چلیں گی۔تفصیلات کے مطابق شہرقائد میں ٹھنڈی ہواوں کا راج ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کراچی میں رات میں سرد ہوائیں چلیں گی اور سردی میں مزیداضافہ ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق دن بھر بادل بھی چھائے رہیں گے مگر بارش کے امکانات نہیں ،خشک ہوائیں شمال مشرق سی5کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 12 سینٹی گریڈکیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت26 سے 28 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :