پاکستان پیپلز پارٹی غریبوں کی پارٹی ہے، ہمارا وژن تعمیر و ترقی و سرسبز بلوچستان ہے، عبدالقادربلوچ

ہفتہ 27 جنوری 2024 22:39

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2024ء) ماشکیل میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق گورنر بلوچستان سابق وفاقی وزیر نامزد امیدوار این اے 260 جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی غریبوں کی پارٹی ہے، ہمارا وژن تعمیر و ترقی و سرسبز بلوچستان ہے، پاکستان پیپلز پارٹی جب بھی اقتدار میں آئی ہے غریب و محکوم عوام کی ترجمانی کر کے ان کا حق و حقوق دہلیز پر پہنچایا ہے، ماشکیل میرا حلقہ انتخاب رہا ہے ماشکیل کے عام عوام کے لئے روز اول سے جد و جہد کی ہے، جس کی زندہ مثال میرے میگاپروجیکٹس ماشکیل ٹو نوکنڈی اور ماشکیل ٹو پنچگور باڈر لنک و دیگر ہیں، باڈری علاقوں میں مسائل کا حل انتخابی وژن میں شامل ہے کیوں کہ ماشکیل کے عام عوام کا گزر بسر باڈر ہے، ماشکیل میں تعلیم و صحت نہ ہونے کے برابر ہے، تعلیم و صحت کی بحالی کے ہر ممکن کوشش کیا جائے گا، ماشکیل و واشک کے عوام کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ کریں، میرے پروجیکٹس اس بات کے گواہ ہیں کہ میں ماشکیل کے غیور عوام اور علاقے کی تعمیر و ترقی کے لئے کس قدر سنجیدہ رہا ہوں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی نائب صدر نوابزادہ امیر شہریار خان نوشیروانی و دیگر پارٹی رہنما موجود تھے۔ جبکہ جلسہ عام سے سئینر رہنما میر محمد اعظم ریکی، میر اکرم راسکوئی، سردار عبدالغفور محمد حسنی، ظریف بلوچ، میر پیر محمد کبدانی و دیگر رہنماؤں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔\378