مسلم لیگ (ن) حیدرآباد ڈویژن کے صدر و امیدوار NA220 اور PS62 خالد عزیز آرائیںکی طرف سے اسریٰ یونیورسٹی سے ریلی نکالی گئی

عوام پیپلز پارٹی کو کس بات کا ووٹ دیں پیپلز پارٹی نے گزشتہ 15 سال میں سندھ کو دیا ہی کیا سوائے لوٹ مار لوٹ مار کرپشن کے ، نہال ہاشمی ایڈووکیٹ

ہفتہ 27 جنوری 2024 21:15

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) حیدرآباد ڈویژن کے صدر و امیدوار برائیNA220 اور PS62 خالد عزیز آرائیںکی طرف سے اسریٰ یونیورسٹی سے ریلی نکالی گئی جو حیدرآباد سٹی لطیف آباد قاسم آباد کے مختلف علاقوں میں گشت کیا، ریلی کی قیادت مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما نہال ہاشمی ایڈوکیٹ اور کھیلداس کوہستانی کر رہے تھے۔

نہال ہاشمی ایڈوکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام پیپلز پارٹی کو کس بات کا ووٹ دیں پیپلز پارٹی نے گزشتہ 15 سال میں سندھ کو دیا ہی کیا سوائے لوٹ مار لوٹ مار کرپشن کے ان کے پاس کچھ نہیں ہے پورا سندھ کھنڈر بنا ہوا ہے۔کھیلداس کوہستانی نے کہا ہے کہ ہم کسی کے اتحادی نہیں ہمارا اتحاد ترقی امن و خوشحالی کے ساتھ ہے ہمارے امیدواروں پر ایک روپے کی بھی چوری نہیں ہے انہوں نے کہا کہ پارٹی قائد میاں محمد نواز شریف نے سندھ سے ڈاکو راج کا خاتمہ کیا آج سرکاری ڈاکو آ کر بیٹھ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

خالد عزیز آرائیں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف پہلے بھی پاکستان کے وزیراعظم تھے اور اب بھی بنیں گے جو لوگ وزیراعظم کا خواب دیکھ رہے ہیں انہیں انعام میں وزیراعظم نے وزیر خارجہ بنایا تھا، انہوں نے کہا ہے کہ سندھ پر جو تنقید ہو رہی ہے اس پر ہم نے انہیں دعوت دی ہے کہ آئیں مناظرہ کر لیں مگر وہ ہمارے سے مناظرہ کرنے کو تیار نہیں ہیں پیپلز پارٹی حیدرآباد کی کسی بھی سڑک کا ساہیوال کی کسی سڑک سے موازنہ کر سکتے ہیں حیدرآباد کے کسی پارک کا لاہور کے کسی پارک سے موازنہ کر سکتے ہیں حیدرآباد کے کسی ہسپتال کے راولپنڈی کے کسی ہسپتال سے موازنہ کیا جا سکتا ہے سب کچھ سامنے آ جائے گا، اس موقع پر سید فاروق مشتاق، میر یاسر تالپور، رانا راشد، کلیم شیخ، ملک زاہد علی رضا شاہ تراب علی بروہی، حسنین عباسی، زاہد آرائیں، سلمیٰ نوپوٹو و دیگر بھی موجود تھے ۔