تمام امیدوار الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل کرنے کے پابند ہیں، ڈپٹی کمشنرگھوٹکی
اتوار 28 جنوری 2024 18:45
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ضلع میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے پاک فوج اور رینجرز کا مکمل تعاون حاصل ہے، انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جارہے ہیں، کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے، تمام امیدوار ایسا سازگار ماحول پیدا کریں تاکہ لوگ بغیر کسی خوف کے اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں۔
اس موقع پر ایس ایس پی انور کھیتران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات کے دوران تمام حفاظتی انتظام مکمل کرلئے ہیں، فساد پھیلانے کی کوشش کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کریں گے، اگر کوئی پولیس اہلکار کسی امیدوار کی مہم میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے تمام امیدوار ضلعی انتظامیہ سے مکمل تعاون کریں تاکہ سازگار ماحول میں انتجابات ہوسکیں۔ قبل ازیں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر پرویز احمد کلہوڑو نے امیدواروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس منعقد کروانے کا مقصد الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر عمل در آمد کروانا ہے خلاف ورزی کرنے والے امیدواروں کے خلاف الیکشن ایکٹ کے مطابق کارروائی ہوسکتی ہے تمام امیدوار ضابطہ اخلاق کے دائرے میں مہم چلاسکتے ہیں۔اس موقع پر تمام امیدواروں میں ضابطہ اخلاق کے کتابچے بھی تقسیم کئے گئے ۔مزید قومی خبریں
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کی گواردر میں دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت
-
لاہور ہائیکورٹ ،فواد چوہدری کی ویڈیو لنک کے ذریعے مختلف عدالتوں میں پیشی کیلئے وکیل کو دلائل پیش کرنے کی مہلت،سماعت ملتوی
-
نیپرا کے الیکٹرک کی مالی سال 24 کے 9 ماہ کے ایف سی اے کی درخواست پر سماعت مکمل کرلی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے ایئر وائس مارشل خالد محمود کی گورنر ہائوس میں الوداعی ملاقات
-
وزیر اعلیٰ لوچستان کی زیر صدارت صوبائی حکومت کے مختلف سیکٹرز کے لئے قائم انڈومنٹ ویلفیئر فنڈز کی افادیت و فعالیت سے متعلق اجلاس
-
حکومت کاٹیج انڈسٹری کے فروغ کیلئے ہر ممکن سپورٹ فراہم کرے گی،صوبا ئی وزیر چوہدری شافع حسین
-
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے کامن ویلتھ انٹرپرائز اینڈ انویسٹمنٹ کونسل کی چیف ایگزیکٹو روزی گلیزبروک کی ملاقات
-
سپیکر قومی اسمبلی کی گوادر میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 7 محنت کشوں کے قتل کی شدید مذمت
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا سرگودھا میں ڈرائیور کا رکشہ میں سوار لڑکی سے مبینہ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کی گواردر میں دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت،جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی واظہار تعزیت
-
قوم 9مئی کو بھولے گی نہ معاف کریگی‘ مریم نواز
-
گزشتہ 24 گھنٹے، پنجاب بھرمیں 1322ٹریفک حادثات میں 10افراد جاں بحق1362زخمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.