لسبیلہ کے عوام کا مستقبل بہتر بنانے کے لئے اقدامات کیے ہیں،جام کمال خان

اتوار 28 جنوری 2024 19:45

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2024ء) سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اور این اے 257 و پی بی 22 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار جام کمال خان نے کہا ہے کہ ہم نے کبھی بھی دھونس دھمکی اور پیسے کی سیاست نہیں کی ہے ہم نے ہمیشہ لسبیلہ کے عوام کا مستقبل بہتر بنانے کے لئے اقدامات کیے ہیں لسبیلہ کی عوام کی بہتری کا دارومدار اعلیٰ تعلیم پر ہے تعیلم سے ہی نوجوانوں کا مستقبل ہے والدین اپنے بچوں تعیلم کی تعیلم پر خصوصی دے تاکہ بچے اعلی تعیلم حاصل کرکے ملک و ضلع کا نام روشن کرسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوتھل کے نواحی علاقہ کھرڑی میں وڈیرہ غلام مصطفی شاہوک کی طرف سے دیے گئے ظہرانے کے موقع پر بہت بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہمارے آباؤ اجداد نے لسبیلہ کے عوام کی خدمت کی اور یہ ہی وجہ ہے کہ لسبیلہ کی غیور عوام ہماری خدمات کو دیکھ کر ہمیشہ اعتماد کرتے آرہے ہیں اور لسبیلہ کی عوام کا ہمارے ساتھ ووٹ کا نہیں پیار محبت کا رشتہ ہے جو ہمیشہ قائم رہے گا انہوں نے کہا کہ عزت ذلت اللہ پاک کے ہاتھ میں ہے اور اللہ پاک نے ہمیں اور ہمارے خاندان کو لسبیلہ کی عوام کے تعاون سے عزت بخشی ہے الیکشن میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے ہم کو عزت بھی لسبیلہ کے عوام دیں گے اور شکست بھی لسبیلہ کے عوام کی طرف سے ملی تو ہمیں وہ بھی قبول ہوگی مخالفین کے پاس عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کوئی منشور نہیں ہے صرف جمع خرچ پر گزار رہے ہیں انہوں نے کہا کہ لسبیلہ کے نوجوان تعلیم پر توجہ دیں ہم لسبیلہ کے عوام کو پڑھا لکھا دیکھنا چاہتے ہیں جس کے لیے جام خاندان نے لسبیلہ میں بڑے بڑے تعلیمی ادارے قائم کیے جن میں لسبیلہ یونیورسٹی،پولی ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ،بی آر سی کالج،زرعی انجینئرنگ کالج، ڈگری کالجز اور ہائیر سیکنڈری اسکول مڈل اسکولز اور سینکڑوں اسکولوں کا قیام عمل میں لایا اور سینکڑوں اسکولوں کو اب گریڈ کرایا اب لسبلہ کے نوجوانوں کو تعلیم پر خاص توجہ دینی چاہیے انہوں نے کہا کہ اب ٹیکنالوجی کا دور ہے تو لسبیلہ کے نوجوان ہنر حاصل کر کے اپنی معشیت کو بہتر کر سکتے ہیں اور اس سے بے روزگاری کا بھی خاتمہ ہو سکے گا انہوں نے کہا کہ ہمارے لسبیلہ اور ملک بھر میں زراعت کے فروغ کے لیے بہتر اقدامات کیے ہیں اور ہمارے دور میں کاشتکاروں کے لیے گرین کریکٹر اسکیم متعارف کرائی جس سے لسبیلہ کے کسانوں کو آدھی قیمت میں ٹریکٹر فراہم کیے گئے جس سے لسبیلہ کے کسانوں کو فائدہ پہنچا انہوں نے کہا کہ اگر ہماری حکومت نہ جاتی تو لسبیلہ میں ہم نے بڑے بڑے پروجیکٹ بنائے تھے ان پر کام روک دیا گیا انشاء اللہ تعالیٰ ہم کامیاب ہو کر ان اسکیموں کو مکمل کرائیں گے انہوں نے کہا کہ بھوتانی برادران کہتے ہیں کہ ہمیں عوام نے 12 مرتبہ ووٹ دے کر کامیاب کیا اور ہمیں وفاق اور صوبے سے اربوں روپوں کا فنڈ دیا گیا جام کمال خان نے کہا کہ بھوتانی برادران عوام کے مستقبل اور عوامی مفادات کی اسکیمات بتائیں انہوں نے کہا کہ بھوتانی برادران نے اپنے حلقے کی عوام کی بہتری کے لیے کوئی اجتماعی پروجیکٹ نہیں بنائے انہوں نے کہا کہ حب وندر اور گڈانی میں جام خاندان کے بڑے پروجیکٹ بنائے گئے ہیں جس سے لوگوں کو فائدے پہنچ رہے ہیں اس موقع پر وڈیرہ غلام مصطفٰی شاہوک نے جام کمال خان کا شکریہ ادا کیا کہ جام کمال خان نے ہماری حوصلہ افزائی کی اس موقع پر سید عبدالحفیظ شاہ کاظمی، سید حیدر شاہ بخاری، پیر اسد شاہ جیلانی، سردار اخلاق احمد شاہوک،حاجی عبدالحمید مانڈڑہ، عبداللہ شاہوانی، حبیب اللہ شاہوانی، ڈاکٹر عبدالحکیم لاسی، وڈیرہ محمد سومار جاموٹ، شیر محمد شاہوک، ڈاکٹر تولارام لاسی، وڈیرہ صوبہ خان مری، عبدالغفار لنگا، محمد سومار جاموٹ، عبدالستار جاموت، ستار احمد عاربانی،محمد شاہد پٹھان،محمد حنیف صابرہ، محمد صدیق چنہ، محمد شریف لاسی، وسیم احمد، پرکاش کمار، وڈیرہ غلام نبی گنگو، شیخ غلام مرتضی، سید سومار شاہ،وڈیرہ کریم بخش شاہوک، محمد عمر لاسی،احمد شاہوک، محمد حسن شاہوک،حبیب اللہ شاہوک، یاسین شاہ، خیر محمد شاہوک، حضور بخش شاہوک، محمد ناظم شاہوک، غلام رسول شاہوک،وڈیرہ امید علی شاہوک،غلام ناصر شاہوک، محمد صدیق شاہوک، وڈیرہ خالد شاہوک، عبدالواحد شاہوک، محمد ابراہیم شاہوک، عبدالمجیدشاہوک، احمد علی شاہوک،غلام نبی شاہوک، اکرم شاہوک، پیرو شاہوک،منظور شاہوک، عبداللطیف شاہوک اور شاہوک برادری کے کافی تعداد میں لوگ موجود تھے۔