شفاف انتخابات ہی تمام مسائل کا حل ہے،سائرہ بانو

پیر 29 جنوری 2024 16:02

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2024ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 210 سانگھڑ 2 سے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جے ڈی اے) کی نامزد امیدوار سائرہ بانو وسان نے کہا ہے کہ شفاف انتخابات ہی تمام مسائل کا حل ہے۔

(جاری ہے)

عوام آگے آئیں اور ہمارا ساتھ دیں، ہم سندھ کے عوام کو ان کے حقوق دلائیں گے اور پیر سائین پاگارا کی قیادت میں سندھ کی ترقی ہوگی۔ انہوں نے کہا کے ہم کھوکھلے نعروں اور وعدوں پر یقین نہیں رکھتے ، عوام کی مشکلات سے اچھی طرح واقف ہیں۔اس موقع پر امیدوار محمد بخش خاص خیلی، سابق ایم پی ای ماہی خان وسان اور دیگر بھی ان کےہمراہ تھے۔