مسلم لیگ(ن) اقتدار میں آکر مہنگائی،بے روزگاری کے خاتمہ کیلئے ہرممکن کوشش کریگی، ڈاکٹرفرخ

پیر 29 جنوری 2024 17:17

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2024ء) مسلم لیگ(ن) 8 فروری کو عوام کی ووٹ سے اقتدار میں آکر مہنگائی،بے روزگاری کے خاتمہ کیلئے ہرممکن کوشش کریگی عوام کو کبھی مایوس نہیں کیا اور آئندہ بھی مایوس نہیں ہونے دینگے، مسلم لیگ(ن) کا منشور ہر فرد کیلئے ہے ملک کو ترقی کی نئی منازل کی جانب گامزن کرنے کیلئے مسلم لیگ(ن) کے ٹکٹ ہولڈروں کو کامیاب کروانا ہوگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار مسلم لیگ(ن) کے ٹکٹ ہولڈر این اے140 رانا ارادت شریف اور پی پی196 سے ٹکٹ ہولڈر ڈاکٹرفرخ جاوید نے گلشن اقبال کالونی میں کارنرمیٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ آٹھ فروری کا سورج مسلم لیگ(ن) کی فتح کی نوید لے کر طلوع ہوگا ۔اس موقع پر سابقہ چیئرمین بلدیہ سید ہادی حسین زیدی ودیگر بھی موجودتھے۔\378