آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم سرد و خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

پیر 29 جنوری 2024 18:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2024ء) محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم سرد و خشک جبکہ د ھنداور سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے ۔ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے اکثر علاقوں میں موسم شدیدسرد،خشک اور دھند چھائی رہی ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صبح اور رات کے اوقات میں لاہور،سیالکوٹ،گوجرانوالہ،نارووال،سرگودھا، اوکاڑہ،فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ،خانیوال ،ملتان ، بہا ولپور ، ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں دھنداورسموگ چھائے رہنے کاا مکان ہے ۔ ترجمان کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 09جبکہ زیادہ سے زیادہ 18سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 64فیصد رہا،لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح199 فیصدرہی،اسی طرح شہر کے دیگر علاقوں ڈی ایچ اے 8فیز 251،سید مراتب علی روڈ227 ،ڈی ایچ اے فیز 8ایوی گرین میں 220،ذکی فارمز 230اورشاہراہ قا ئداعظم 220ریکارڈ کی گئی۔