چوہدری اسلم شہید کا مشن جاری رہے گا، بیگم نورین اسلم

پیر 29 جنوری 2024 20:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2024ء) دسویں برسی کے پروگرام میں شرکت کرنے والے تمام احبابِ کی مشکور ہوںشہید ایس ایس پی چوہدری محمد اسلم کی اہلیہ بیگم نورین اسلم نے۔ کہاہے کہ شہید ایس ایس پی چوہدری اسلم کی برسی کو کامیاب بنانے والے احباب لائق تحسین ہیں جنہوں نے برسی کے پروگرام میں بڑھ چڑھ کر شرکت کی اور بھرپورکامیاب بنایا۔

میں تہہ دل سے تمام صحافیوں وکلا اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور بالخصوص شہید ایس ایس پی چوہدری اسلم سے محبت رکھنے والی عوام کی انتہائی مشکور ہوں۔یہ باتیں انہوں نے مقامی ہوٹل میں شہید چوہدری اسلم کی دسویں برسی کے کامیاب انعقاد پر مختلف شخصیات کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ برسی کے پروگرام کے انعقاد میں چند رکاوٹیں بھی پیش ائیں کچھ لوگوں نے روڑے اٹکانے کی کوششیں بھی کی لیکن اللہ تعالی کے فضل اور احباب کے تعاون سے چوہدری اسلم شہید کی دسویں برسی کا پروگرام انتہائی شایان شان منعقد ہوا اور ان کے چاہنے والوں نے بھرپور شرکت کر کے اپنی والہانہ محبت اور عقیدت کا ثبوت دیا میری ہمیشہ یہ کوشش رہے گی کہ شہید چوہدری اسلم کا مشن جاری رہے ان کی فکر جرائم کا خاتمہ اور امن و امان کا قیام ہم سب کی اولین ترجیح ہے ملک میں جہاں بھی کرپشن لوٹ مار اور جرائم کی بھرمار ہے اس کے خلاف ہماری جدوجہد جاری رہے گی میں محکمہ پولیس کے تمام افسران اور اہلکاروں کی بھی مشکور ہوں جنہوں نے چوہدری محمد اسلم شہید کو یاد رکھا وہ احباب بھی لائق تحسین ہیں جو چوہدری اسلم شہید کو اپنی دعاں میں یاد رکھتے ہیں اور ان کی مغفرت کے لیے ہمیشہ دعاگو رہتے ہیں۔

استقبالیہ تقریب میں بیگم نورین اسلم ،زبیر تنولی اور فیاض اعوان نے مہمانان گرامی کا استقبال کیا۔