پاکستان مسلم لیگ (ن)عام انتخابات میں کلین سویپ کرے گی،ڈاکٹر ذوالفقارعلی بھٹی

منگل 30 جنوری 2024 15:46

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اُمیدوار حلقہ این اے 85 ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اپنی عوام دوست پالیسیوں کی وجہ سےعام انتخابات میں کلین سویپ کرے گی ۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ اپنی کامیاب معاشی پالیسیوں کے ذریعے معاشرے کے غریب طبقے کو ریلیف فراہم کرنے اور اُن کا ذریعہ معاش کو بلند کرنے کو ترجیح دی ہے۔ اُنہوں نےکہا کہ عوام سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی معیشت اور ترقی کے عمل میں ان کے کردار کے معترف ہیں۔ذوالفقار علی بھٹی نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور جمہوریت اور منتخب حکومت کے خلاف تمام مذموم عزائم کو ناکام بنادے گی۔