سپریم کورٹ نے حلقہ این اے 105 ٹوبہ ٹیک سنگھ ، پی پی 234 وہاڑی کے امیدواروں کی درخواستیں خارج کردیں

منگل 30 جنوری 2024 19:53

سپریم کورٹ نے حلقہ این اے 105 ٹوبہ ٹیک سنگھ ، پی پی 234 وہاڑی کے امیدواروں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جنوری2024ء) سپریم کورٹ نے حلقہ این اے 105 ٹوبہ ٹیک سنگھ ، پی پی 234وہاڑی کے امیدواروں کی درخواستیں خارج کردیں۔اور الیکشن ٹربیونل اور ہائیکورٹ کے فیصلوں کو برقرار رکھا۔درخواستگزاروں نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف سپریم کورٹ رجوع کیا تھا۔منگل کوچیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔

الیکشن حکام نے بتایاکہ انتخابات کیلئے 1500ٹن خصوصی پیپر امپورٹ کیا ، عام انتخابات کیلئے خصوصی بیلٹ پیپر تیار کیے ہیں، 17ہزارسے زائد امیدواروں کے نام بیلٹ پیپرز میں شامل ہیں، وہاڑی میں پولنگ کیلئے بیلٹ پیپرز چھپ چکے ہیں، اس پرجسٹس محمد علی مظہرنے کہاکہ ہائی کورٹ نے 13جنوری کو حکم دیا آپ 26جنوری کو سپریم کورٹ آئے، درخواست گزاروں کے وکیل اظہرصدیق سے عدالت نے پوچھاکہ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اتنی تاخیر سے سپریم کورٹ کیوں آئی چیف جسٹس وکیل اظہر صدیق سے استفسار پر انھوں نے عدالت کوبتایاکہ مجھے تصدیق شدہ حکمنامہ 19جنوری کو ملا، جسٹس مظہرنے کہاکہ اب تو بیلٹ پیپرز بھی چھپ چکے ہیں،بعدازاں عدالت نے سپریم کورٹ نے پی پی 234وہاڑی بارے ہائیکورٹ کا حکم برقرار رکھا ،سپریم کورٹ نے این اے 105 ٹوبہ ٹیک سنگھ بارے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ بھی برقرار رکھا۔

(جاری ہے)

کیا آپکی دہری شہریت ہی چیف جسٹس کا درخواستگزار این ای105کے امیدوار سے استفسار کیااس پرراناجوادنے بتایاکہ جی میں نے برطانوی شہریت چھوڑ دی ہے،چیف جسٹس نے ریکارڈکاپو چھااورکہاکہ شہریت چھوڑنے کا کوئی ریکارڈ دکھائیں اس پرعدالت کوبتایاگیاکہ وہ ابھی موجودہ نہیں، اس پر چیف جسٹس نے کہاکہ اپ کچھ عرصہ پاکستان میں گزاریں ، لوگوں کے مسائل سمجھیں، عدالت نے درخواستیں خارج کردیں۔