ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران نے کار روائیاں

منگل 30 جنوری 2024 21:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جنوری2024ء) ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران نے کار روائیاںکرتے ہوئے حلقہ این اے 8 اور پی کے 20 کے امیدوار سید اخونزادہ چٹان پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا امیدوار کا نمائندہ ڈسٹرکٹ مانیٹر نگ آفیسر کے دفتر میں پیش ہوا، وضاحت غیر تسلی بخش قرار دے کر جرمانہ کردیا گیا۔اسی طرححلقہ این اے 39 بنوں سے آزاد امیدوار نسیم علی شاہ پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائدکیا گیا جسی3 دنوں کے اندر قومی خزانہ میں جمع کرنے کی ہدایت کی گئی امیدوار کا نمائندہ ڈسٹرکٹ مانیٹر نگ آفیسر کے دفتر میں پیش ہوا، وضاحت غیر تسلی بخش قرار دے کر جرمانہ کردیا گیا۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ڈی آئی خان نے کار روائی کرتے ہوئے عزیزاللہ علیزء پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائدکیا وہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ڈی آئی خان کے دفتر وضاحت کیلئے پیش ہوئے جو غیر تسلی بخش قراردے کر جرمانہ کردیا گیا اسی طرں کفیل نظامی پر 50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ، ان کے وکیل وضاحت کیلئے پیشہ ہوئے ، وضاحت غیر تسلی بخش قراردیکر جرمانہ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

جنید احمد کے خلاف یک طرفہ کار رواء عمل لاکر 50 ہزار روپے جرمانہ عاید کیا گیا۔ وہ وضاحت کے لئے پیش نہیں ہوئے اسی طرںامیدوار پی کے 113 ڈی آئی خان عمران جاوید عرف سہیل راجپوت، اور احمد کریم کنڈی، جبکہ امیدوار این اے 45 ڈی آئی خان یعقوب شیخ اور مئیر سٹی کونسل عمر امین خان کو نوٹس جاری کیا گیا جنہیں ، وضاحت کے لئے گذشتہ روز ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ڈی آئی خان کے دفتر میں 12 بجے طلب کرلیا