محمد صادق سنجرانی سے عبدالقادر بلوچ کی ملاقات ،انتخابات سے متعلق تبادلہ خیال

بدھ 31 جنوری 2024 22:21

نوکنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جنوری2024ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے این اے 260 رخشان ڈویژن کے امیدوار و پی پی پی کے مرکزی رہنما جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے سنجرا نی ہاؤس میں ملاقات کی انکے ہمراہ پی پی پی ضلع چاغی کے صدر ملک رحمت اللہ نوتیزئی، اکرم سیاپاد و دیگر قبائلی عمائدین تھے اس موقع پر خان پینل کے سربراہ خان محمد آصف سنجرانی ،حاجی رفیق ساسولی ،میر رضا علی سنجرانی بھی موجود تھے اس موقع پر صادق سنجرا نی اور عبدالقادر بلوچ کے درمیان ملکی و علاقائی سیاسی صورتحال اور جنرل الیکشن کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی گئی ۔