بھارت میں فرقہ وارانہ فسادات میں خطر ناک حد تک اضافے کا انکشاف

بدھ 31 جنوری 2024 21:00

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2024ء) بھارت میں نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (این سی آر بی) نے 2022 ء کے دوران ملک بھر میں فرقہ وارانہ فسادات میں خطرناک حد تک اضافے کا انکشاف کیا ہے، جس میں ریاست مہاراشٹر سرفہرست ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق این سی آر بی کے فراہم کردہ اعدادوشمار کے مطابق سب سے زیادہ فسادات ریاست مہاراسٹر میں ہوئے جن کی تعداد 8ہزار 218تھی جبکہ بہار میں 4ہزار 736جبکہ اتر پردیش میں 4ہزار478 فسادات ریکارڈ کیے گئے۔

این سی آر بی کی رپورٹ میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نفرت انگیز تقاریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیاکہ اشتعال انگیز بیانات نے نہ صرف کشیدگی کو ہوا دی ہے بلکہ اس کے نتیجے میں جانوں اور املاک کا بھی نقصان ہوا ہے۔ رپورٹ میں سیاسی رہنمائوں کی جانب سے اشتعال انگیز بیانات دینے کے اثرات کی نشاندہی کی گئی ہے جس سے پہلے سے کشیدہ صورتحال میں مزید اضافہ ہوا ہے۔