پاکستان مرکزی مسلم لیگ اورپاکستان راہ حق پارٹی کی پی ایس91 اوراین اے 234 میں سیٹ ایڈجسمنٹ

جمعرات 1 فروری 2024 18:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2024ء) پاکستان مرکزی مسلم لیگ اور پاکستان راہ حق پارٹی نے پی ایس 91 اور این اے 234 میں سیٹ ایڈجسمنٹ کرلی۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ سے جمعرات کو جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کے رہنما و امیدوار پی ایس 91انجینئر نعمان علی کے حق میں راہ حق پارٹی کے امیدوارشاہ سیدعبدالرافع دستبردار ہوگئے جبکہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ این اے 234میں پاکستان راہ حق پارٹی کے امیدوار مولانا عبدالرفع کی حمایت کرے گی۔

(جاری ہے)

انجینئر نعمان علی نے وفد کے ہمراہ پاکستان راہ حق پارٹی کے رہنما تاج حنفی سے ان کے مرکز میں ملاقات کی ۔وفد میں مرکزی مسلم لیگ کے رہنما محمدعثمان ،انیس انصاری ،راناعبادبھی شامل تھے۔ملاقات کے موقع پر تاج حنفی کے ہمراہ مولانا عبدالرافع اوردیگر رہنماموجود تھے۔متفقہ فیصلے میں رہنمائوں کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت کی مشاور ت سے ہم متفقہ طور پر پاکستان مرکزی مسلم لیگ پی ایس 91کے امیدوار انجینئر نعمان علی کے حق میں اپنے امیدوار شاہ سیدعبدالرافع کو دستبردار کرتے ہیں اور پاکستان مرکزی مسلم لیگ این اے 235میں ہمارے امیدوار مولانا عبدالرافع کی حمایت کرے گی۔

متعلقہ عنوان :