ہنگامہ آرائی کیس میں پی ٹی آئی امیدوار شجاعت علی خان،مسرور سیال اور اعجاز سواتی کی حفاظتی ضمانت منظور

جمعرات 1 فروری 2024 18:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2024ء) سندھ ہائی کورٹ نے تین تلوار پر پولیس حملہ ہنگامہ آرائی کیس میں پی ٹی آئی امیدوار شجاعت علی خان،مسرور سیال اور اعجاز سواتی کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ میں تین تلوار پر پولیس حملہ اور ہنگامہ آرائی کیس میں پی ٹی آئی امیدواروں کی جانب سے حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ 10 یوم تک درخواست گزاروں کو گرفتار نہ کیا جائے۔درخواست گزار نے بتایا کہ شجاعت علی این اے 243،مسرور سیال این اے 230 اور اعجاز سواتی پی ایس 88 سے امیدوار ہیں۔درخواست گزار وکیل نے بتایا کہ ان رہنماں کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں ہے ۔خدشہ ہے کہ پولنگ اسٹیشنز سے گرفتار کیا جائے گا۔عدالت نے پی ٹی آئی امیدوار شجاعت علی خان ،مسرور سیال اور اعجاز سواتی کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔