صوبائی اسمبلی حلقہ پی بی 21 اور این اے 257 میں سیاسی جلسوں کارنر میٹنگز اور عوامی اجتماعات کو محدود کرنے کی ہدایت ،ڈپٹی کمشنر کا اعلامیہ جاری

جمعرات 1 فروری 2024 20:42

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2024ء) ڈپٹی کمشنر حب کے دفتر سے اعلامیہ جاری ،اعلامیہ میں حب صوبائی اسمبلی حلقہ پی بی 21 اور این اے 257 میں سیاسی جلسوں کارنر میٹنگز اور عوامی اجتماعات کو محدود کرنے کی ہدایت جاری کردی ہیں، تفصیلات کے مطابق، ڈسٹرکٹ حب کے ڈپٹی کمشنر منیر احمد موسیانی کے دفتر سے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے ،ڈسٹرکٹ حب صوبائی اسمبلی حلقہ پی بی 21 اور این اے 257 میں سیاسی جلسوں کارنر میٹنگز اور عوامی اجتماعات کو محدود کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کوئی حادثہ رونما نہ ہو، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

\378