ٹرانسپوٹرز کو بلاجواز تنگ کرنے کا سلسلہ بند ،معیشت میں اہم کردار مدنظر رکھ کر ریلیف فراہم کیا جائے ،حاجی محمد عالم

جمعرات 1 فروری 2024 22:35

حب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2024ء) بلوچستان گڈز ٹرک ڈمپر فرش اونرز ایسوسی ایشن کی جانب سے سندھ رینجرز اور کوسٹ گارڈ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، ٹرانسپوٹرز کی ملکی معیشت میں اہم کردار کو مدنظر رکھتے ہوئے ریلیف فراہم کیا جائے بلاجواز تنگ کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔ سندھ رہنجرز اور کوسٹ گارڈ نے مطالبات تسلیم نہ کیے تو 48 گھنٹے کے بعد سخت احتجاج پر مجبور ہونگے مقررین کا خطاب تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز بلوچستان گڈز ٹرک ڈمپر فرش اونرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی محمد عالم کی سربراہی میں ٹرانسپوٹرز نے حب مغربی بائی پاس کے قریب پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مطالبات درج تھے مظاہرین اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حاجی محمد عالم نے کہا کہ اس وقت N_25 ہائی وے پر پاکستان کوسٹ گارڈ۔

(جاری ہے)

سندھ رینجرز نے تین تین چوکیاں قائم کی ہیں۔جوکہ سراسر ناجائز اور ٹرانسپورٹرز کے ساتھ ظلم ہے۔انہوں نے کہا کہ آئے روز ڈیزل۔پیٹرول کی مہنگائی سے ہم ٹرانسپورٹرز پریشان ہیں دوسری جانب وفاقی ادارے ہماری گاڑیوں کی ضرورت کا ڈیزل نکال رہے ہیں جوکہ ظلم ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز ملکی معیشت میں اپنا اہم۔کردار ادا کررہے ہیں ملکی معیشت میں انتہائی اہم کردار ٹرانسپورٹرز کا ہے ہونا تو یہ چاہیے کہ ٹرانسپورٹرز کو ریلیف فراہم کیا جاتا ان کے لیے آسانیاں پیدا کی جاتیں مگر یہاں مزید پریشان کیا جارہا ہے انہوں نے الزام لگایا کہ ہمارے ڈرائیور و عملے پر تشدد بھی کیا جاتا ہے جو کہ ظلم ہے اس سے ہم بیزار آچکے ہیں انہوں نے کہا کہ کسٹمز اہلکار ضرورت کا ڈیزل لے جانیوالی گاڑیوں سے ہزاروں روپے لیتے ہیں اس کو فوری بند ہونا چاہیے۔

حاجی محمد عالم نے کہا کہ ہم وفاقی اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ اس ظلم کو بند کیا جائے ورنہ ہم ٹرانسپوٹرز 48 گھنٹے بعد سخت سے سخت احتجاج پر جائیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری ان وفاقی اداروں پر عائد ہوگی۔احتجاج کے موقع پر ریاض زہری،ملک ادریس،عبدالحلیم زہری،عبدالحمید،منظور احمد ریکی،حاجی رحیم اللہ،حاجی عبدالقدوس،عطاء اللہ مینگل،صدام حسین زہری سمیت دیگر ٹرانسپورٹرز اور ڈرائیورز موجود تھے۔