عام انتخابات کے لئے دفتر صوبائی الیکشن کمشنر سندھ میں ''جینڈر ڈیسک''قائم

جمعرات 1 فروری 2024 22:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2024ء) عام انتخابات کے لئے دفتر صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کراچی میں ''جینڈر ڈیسک''قائم کردیا گیا ہے۔ ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کی جانب سے جمعرات کو جاری اعلامیہ کے مطابق یہ ڈیسک یکم فروری سے 10 فروری تک فعال ہوگا، جینڈر ڈیسک 6 فروری سے 10 فروری تک 24 گھنٹے کام کرے گا۔

(جاری ہے)

جینڈر ڈیسک سے خواتین، بزرگ شہریوں، خواجہ سرا، افراد باہم معذوری اور اقلیتی برادری کی شکایات کے فوری ازالہ کے لئے قائم کیا گیا ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر جینڈر اینڈ سوشل انکلیوژن سید عبداللہ شاہ کی زیر نگرانی اس ڈیسک میں عملہ ہمہ وقت موجود ہوگا، محروم طبقات کے حوالے سے انتخابی عمل سے متعلق کسی بھی قسم کی شکایت کے لئے ٹیلی فون نمبر 99202624-021 اور 021-99205338 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔