الیکشن کمیشن نےضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرمختلف امیدواروں کوجرمانے اورخلاف ورزیوں پر ازخود طلب کرلیا ہے

جمعہ 2 فروری 2024 12:31

الیکشن کمیشن نےضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرمختلف امیدواروں کوجرمانے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2024ء) الیکشن کمیشن نےضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مختلف امیدواروں کو جرمانے اور خلاف ورزیوں پر ازخود طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

یہاں جاری بیان میں الیکشن کمیشن کے ترجمان نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کوہاٹ نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر کارروائیاں کیں اور جرمانے عائد کئے۔ آزاد امیدوار، این اے 35 نور اسلم آفریدی کو 5 ہزار جرمانہ، فواد اللہ خان آفریدی، آزاد امیدوار، این اے 35 کو 10 ہزار جرمانہ، اے این پی کے امیدوار یعقوب خان حلقہ پی کے 90 کو 5 ہزار جرمانہ ،جنید اللہ آفریدی،آزاد امیدوار پی کے 90 کو 10 ہزار جرمانہ کیا گیا۔مختلف اضلاع میں مانیٹرنگ ٹیموں نے ممنوعہ تشہیری ہورڈنگز اور مواد بھی ہٹائے۔