بہاول پور یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات مکمل سینئر صحافی و بانی پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس اے مجید گل بلا مقابلہ صدر منتخب

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم جمعہ 2 فروری 2024 15:37

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 فروری2024ء) بہاول پور یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات مکمل سینئر صحافی و بانی پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس اے مجید گل بلا مقابلہ صدر  جبکہ محمد عمران بھنڈر بلامقابلہ جنرل سیکرٹری سینئر صحافی امین عباسی چیئرمین یونین آف جرنلسٹ  منتخب ، ،تفصیل کے مطابق پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے دیئے گئے انتخابی شیڈول کے مطابق گزشتہ روز الیکشن منعقد ہوئے جس میں صدر کے لیے سینئر صحافی اے مجید گل سمیت تمام عہدیداران بلا مقابلہ منتخب ہو گئے جس میں سینٸرنائب صدرفہد شفیق ناٸب صدر محمداکرم ناصر ، جنرل سیکرٹری محمد عمران بھنڈر ،جوائنٹ سیکرٹری چوہدری شاہد بشیر ،فنانس سیکرٹری رضوان اشرف، آفس سیکرٹری غلام مصطفی چنڑجبکہ مجلس عاملہ کے لیے جنید نذیر ناز،شیخ محمد اکبر،راشد عزیز ہاشمی،ہارون یاور غلام مصطفی آصف کبیر رانا ثاقب سلیم،طاہر کریم اور اسلم آزاد بلامقابلہ منتخب ہوئے ۔

(جاری ہے)

چیٸر مین الیکشن کمیٹی فاروق ملک  نےممبران  الیکشن کمیٹی ولی محمد اور گوہر ایوب کے ہمراہ نومنتخب عہدیداران کی کامیابی کا اعلان کیا اور مبارکباد دی۔,