محمد میاں سومرو نے جے یوآئی سندھ کے سیکریٹری جنرل راشد محمود سومرو کی حمایت کا اعلان کردیا

ہفتہ 3 فروری 2024 22:54

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2024ء) سابق نگران وزیر اعظم محمد میاں سومرو نے جے یوآئی سندھ کے سیکریٹری جنرل راشد محمود سومرو کی حمایت کا اعلان کردیا ہے اور اس سلسلے میں اپنا ویڈیو پیغام بھی جاری کیا ہے سابق نگران وزیر اعظم محمد میاں سومرو نے اپنی سومرو برادری کے نام ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے سومرو برادری اور سندھ کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سومرو برادری کے تمام لوگ مولانا راشد محمود سومرو کیساتھ ہرقسم کا تعاون کریں، سندھ کے عوام اور سومرو برادری مولانا ناصر سومرو کو بھی کامیاب بنائیں گے۔

(جاری ہے)

محمد میاں سومرو نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام 8 فروری کو انتخابی نشان کتاب پر مہر لگائیں۔