تحریک لبیک کا منشور نظام مصطفیؐ کا نفاذ و مقام مصطفیؐ کا تحفظ ،مقصد تخلیق انسان کے عین مطابق ہے، علامہ سید زمان علی جعفری

قوم اب عصبیت پرستوں ، بھتہ خوروں ، روٹی کپڑا اور مکان کے کھوکھلے نعروں اور تبدیلی کا جھانسہ دینے والوں سے بیزارہو چکی ہے

ہفتہ 3 فروری 2024 21:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2024ء) تحریک لبیک کا منشور نظام مصطفیﷺ کا نفاذ و مقام مصطفیﷺ کا تحفظ مقصد تخلیق انسان کے عین مطابق ھے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار علامہ سید زمان علی جعفری نے حلقہ NA-240 میں منعقدہ عظیم الشان نظام مصطفی ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ھوئے کیا انھوں نے کہا کہ قوم اب عصبیت پرستوں ، بھتہ خوروں ، روٹی کپڑا اور مکان کے کھوکھلے نعروں اور تبدیلی کا جھانسہ دینے والوں سے بیزار ھو چکی ھے کرپشن ، مہنگائی و بیروزگاری کی ستائی ھوئی عوام کی امیدوں کا مرکز تحریک لبیک بن چکی ھے ماضی میں اس حلقہ انتخاب سے قائد اہلسنت علامہ شاہ احمد نورانی علیہ رحمہ و مرد مومن مرد حق علامہ سید شاہ تراب الحق علیہ رحمہ کامیاب ھوئے 8 فروری کو ان کے حقیقی و نظریاتی وارث کامیاب ہونگے - کانفرنس PS-109 سے تحریک لبیک کے امیدوار علامہ احمد رضا امجدی نے کہا کہ تحریک لبیک کو ووٹ دینا عبادت و ثواب ھے آپ غلامان رسولﷺ کامیاب کرائیں اسی میں ملک و قوم کی عزت و بقا ھے 8 فروری کو کرین پر مہر لگانا ھے اور دین مصطفی ﷺ کو تخت پر لانا ھے جلسے سے علامہ سلطان احمد مدنی امیدوار PS-108 نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ لبیک والے جذب حسینی کے حقیقی علمبردار ھیں جب بھی ناموس رسالتﷺ کا مسئلہ آیا پاکستان کے ہر گھر سے لبیک والے یہ کہتے ھوئے نکلے کہ ھم نے صرف کلمہ نھیں پڑھا بلکہ ناموس رسالتﷺ کے پہرہ دار بھی ھم ہی ھیں - علامہ بلال عباس قادری (نائب سربراہ سنی تحریک ) نے اپنے خطاب میں کہا کہ ھم ووٹ نظام مصطفی ﷺ کے لیے مانگ رھے ھیں ھمیں مال و دولت کی کوئی لالچ نھیں بلکہ ناموس رسالتﷺ پر پہرہ داری ہی ھمارا سرمایہ حیات ھے - دیگر مقررین میں صاحبزادہ صلاح الدین ، حاجی عبدالصمد پردیسی ، سید جندل شاہ (امیدوار PS-107) شرجیل گوپلانی (امیدوار NA-239) شکیل پٹنی عطاری (امیدوار PS-106) نے بھی خطاب کیا اس کے علاوہ علامہ رئیس قادری ، شہزاد قادری وجماعت اہلسنت کے سید رفیق شاہ اورکثیر تعداد میں علما و مشائخ نے خصوصی شرکت کی ۔