سری لنکا کے 76 ویں یوم آزادی پر فوجی پریڈ

اتوار 4 فروری 2024 13:00

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 فروری2024ء) سری لنکا نے اپنا 76 واں یوم آزادی شاندار فوجی پریڈ کے ساتھ منایا۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق سری لنکا کے 76 واں یوم آزادی کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے نے اندرون اور بیرون ملک تمام سری لنکن باشندوں کو ملک کی تعمیر نو کے لیے اپنی بھرپور توانائیاں دینے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ حکومت متعدد رکاوٹوں اور چیلنجوں کے باوجود معیشت کو استحکام کی طرف لے جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ معاشی بحالی اور خوشحالی کی موجودہ راہ پر گامزن رہیں۔اس دوران 754 قیدیوں کو خصوصی صدارتی معافی مل گئی۔ ■