بیگم نورین اسلم شہداکی کردار کشی کرنے والوں پر برس پڑیں

الحمداللہ شہیدوں نے اس ملک کا پوری دنیامیں نام روشن کیاہے، بیگم نورین اسلم

اتوار 4 فروری 2024 19:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2024ء) کراچی میں امن وامان کی فضا کو قائم رکھنے کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے دینے والے سندھ پولیس کے شہداء کی کردارکشی اور تہمت لگانے والے عناصرپر شہید ایس ایس پی چوہدری اسلم کی اہلیہ بیگم نورین اسلم برس پڑیں۔

(جاری ہے)

اپنے وڈیوپیغام میں سوشل میڈیا پر وڈیوز اپ لوڈ کرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے ان کا کہناتھاکہ صحافی برادری بڑی قابل احترام ہے لیکن اپنے درمیان سے ایسی کالی بھیڑوں کونکالناان کی ذمہ داری ہے جو شہیدوں کے خلاف باتیں کرکے ملک دشمن عناصر کو خوش کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔

الحمداللہ شہیدوں نے اس ملک کا پوری دنیامیں نام روشن کیاہے اور پوری قوم کو ان کے اوپر فخر ہے، یہ لوگ سوشل میڈیا پر بیٹھ کر بے پر کی ہانک رہے ہیں اگر اتنے بہادر ہیں تو آئیں ناں میدان عمل میں اور مقابلہ کریں دہشتگردوں کا ۔ انہوں نے آئی جی سندھ اور دیگرمتعلقہ حکام سے اپیل کی کہ ان عناصر کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائیں۔ انہوں نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بھی اپیل کی کہ اس معاملے میں اپناکردار اداکریں اور صحافی برادری بھی ان لوگوں سے لاتعلقی کا اظہار کرے۔