بی این پی عوامی کے امیدوار حاجی محمد عظیم بڑیچ نے بلوچستان عوامی پارٹی کے نامزد امیدوار میر اعجاز خان سنجرانی کے حق میں دستبردار ہوگئے

اتوار 4 فروری 2024 23:05

ھ*خاران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 فروری2024ء) این اے 260 رخشان ڈویژن کی نشست پر خاران کے سیاسی و قبائلی شخصیت حاجی خان محمد سرگلزئی کی کوششوں سے بی این پی عوامی اور آزاد امیدوار میر اعجاز خان سنجرانی کی درمیان انتخابی اتحاد ہوا اور بی این پی عوامی کے امیدوار حاجی محمد عظیم بڑیچ نے بلوچستان عوامی پارٹی کے نامزد امیدوار میر اعجاز خان سنجرانی کے حق میں دستبردار ہوگئے چیف ہاس خاران میں انتخابی اتحاد جلسہ سے چیف اف رخشاں سردار عبد الرشید ریکی بی این پی عوامی کے صوبائی اسمبلی کے امیدوار چیف احسان ملنگزئی حاجی خان محمد سرگلزئی حاجی محمد عظیم بڑیچ ٹکری بیبرگ ملازئی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس اتحاد کا مقصد رخشاں ڈویژن سے موروثی سیاست کے خاتمے اور خوشحالی کے لیے ہے اس سے قبل کے نمائندوں نے رخشاں ڈویژن کو مایوسی بدحالی کے سوائے کچھ نہیں دیا ہے اس اتحاد سے کامیابی حاصل کر کے رخشاں ڈویژن میں ترقی کا سفر شروع کرائیں گے اور یہ ثابت کریں گے کہ ہمارا ترقی و خوشحالی کیلئے تھا۔