ٰاین اے 264 پر جعل سازی کا راستہ روکنا تمام سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہوگی،مولانا عبدالرحمن رفیق

اتوار 4 فروری 2024 23:05

$کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 فروری2024ء) جمعیت علما اسلام کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این ای264 ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق نے انتخابی مہم کے سلسلے میں مختلف علاقوں میں کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این اے 264 پر جعل سازی کا راستہ روکنا تمام سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہوگی،چند دن قبل نگران وزیر رہنے والے کمسن لڑکے کیلئے عوام کی تائید کے بغیر شارٹ کٹ راستے اختیار کرنے کی کوشش کو ناکام بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ صاف اور شفاف انتخابات پر یقین رکھتے ہیں۔ آٹھ فروری کو موبائل سگنل کی بندش قبول نہیں ہے ۔ عوام کے حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا مستقبل جمعیت اور عوام کا ہے ۔ کوئٹہ کے مسائل پر چشم۔

(جاری ہے)

پوشی جرم سمجھتے ہیں۔ جمعیت نے عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر پلیٹ فارم پر نہ صرف آواز بلند کی ہے بلکہ عملی جدوجہد کے ذریعے ثابت کیا ہے کہ وہ بلاتفریق انسانیت کی خدمت میں اپنے عظیم نصب العین پر عمل پیرا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان کا مقدر صرف اسلامی شناخت اور خودمختار ریاست کا قیام ہے دریں اثنا جمعیت علما اسلام حلقہ این اے 262کے نامزد امیدوار ملک سکندر خان ایڈووکیٹ ، پی بی 39کینامزد امیدوار سید عبدالواحد آغا بی بی 38کے نامزد امیدوار حاجی عین اللہ شمس بی بی 40کے نامزد امیدوار رحیم الدین ایڈووکیٹ بی بی 41کے نامزد امیدوار مولانا محمد ایوب حلقہ پی بی 42کے نامزد امیدوار مولانا محمد شعیب بی بی 43کینامزد امیدوار مولانا محب اللہ پی بی 44 کے نامزد امیدوار میر حشمت لہڑی بی بی 45کے نامزد امیدوار میر عثمان پرکانی بی بی 46 کے نامزد امیدوار سردار احمد خان شاہوانی نے انتخابی مہم کے سلسلے میں مختلف علاقوں میں کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صاف اور شفاف انتخابات میں جمعیت کی کامیابی یقینی ہے ان شااللہ جلد ہی خوشحالی کا دور آنے والا ہے ۔