پرویز الٰہی ،مونس الٰہی سمیت دیگر کے خلاف نیب کا گھیرا تنگ ہونے لگا

نیب ریجنل بورڈ کی غیرقانونی اثاثوں کا ریفرنس تیار کرنے کی ہدایت

پیر 5 فروری 2024 16:38

پرویز الٰہی ،مونس الٰہی سمیت دیگر کے خلاف نیب کا گھیرا تنگ ہونے لگا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2024ء) سابق وزیراعلی پنجاب پرویزالٰہی ، ان کے صاحبزادے مونس الٰہی سمیت دیگر کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب )کا گھیرا تنگ ہونے لگا۔ذرائع کے مطابق پرویزالٰہی اور مونس الٰہی سمیت دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔نیب ذرائع کے مطابق پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کے اثاثے ان کی آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا دعوی ہے کہ پرویزالٰہی کے وزیر اعلی بننے کے بعد مونس الٰہی کے اثاثوں میں کڑوروں کا اضافہ ہوا اور اس حوالے سے نیب کو مختلف محکموں سے پرویزالٰہی خاندان کے اثاثوں کا ریکارڈ بھی موصول گیا ہے۔مونس الٰہی کی بیرون ملک جائیدادوں کے حوالے سے ریکارڈ بھی نیب کو موصول ہوگیا ہے۔نیب ریجنل بورڈ نے پرویزالٰہی خاندان کے خلاف غیرقانونی اثاثوں کا ریفرنس تیار کرنے کی ہدایت کردی ہے جو کہ حتمی منظوری کے لیے چیئرمین نیب کی بھجوایا جائے گاتاہم چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد لاہور کی احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کیا جائے گا۔