۴پارٹی کے ہمدرد ، ووٹر، سپورٹر اور بہی خواہ 8 فروری کو شیر پر مہر لگا کر امیدواروں کو کامیاب بنائے،جمال شاہ

پیر 5 فروری 2024 21:20

\کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 فروری2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے جنرل سیکرٹری قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 263 سے نامزد امیدوار جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ پارٹی کے ہمدرد ، ووٹر، سپورٹر اور بہی خواہ 8 فروری کو شیر پر مہر لگا کر امیدواروں کو کامیاب بنائے کیونکہ 8 فروری کا دن تبدیلی اور پارٹی کی کامیابی کا دن ہے یہ بات انہوں نے حلقہ پی بی 41 سے آزاد امیدوار سردار حبیب اللہ خان درانی اور الکوزئی قومی اتحاد کے سربراہ پائند خان الکوزئی کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقے پر ان کی حمایت کرنے کے موقع پر سوموار کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کہی اس موقع پر آزاد امیدوار حلقہ پی بی41 سردار حبیب اللہ خان درانی اور الکوزئی قومی اتحاد کے سربراہ پائند خان الکوزئی میں مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار حلقہ این اے 263 جمال شاہ کاکڑ کی بھر پور حمایت کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ ہم ان کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے اس موقع پر جمال شاہ کاکڑ نے دونوں قبائلی رہنمائوں کا حمایت کرنے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ہی ملک اور قوم کو مسائل سے نجات دلاکر ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتی ہے کیونکہ پارٹی کے کارکنوں ورکر سپورٹرز اور ہمدرد کی جانب سے انتخابی مہم میں جو رسپانس مل رہا ہے اس سے ہمارے خلاف ہونے والی افواہیں دم توڑ چکی ہے اور ہمارے کارکن اپنی جدوجہد تواتر کے ساتھ کررہے ہیں دو دن کے بعد انتخاب کا دن ہے اس لئے پارٹی کے کارکن ورکر اور سپورٹر اپنی جدوجہد جاری رکھیں تاکہ 8 فروری کا دن پارٹی کی کامیابی کی نوید لیکر آئے اور عوام کے ووٹوں سے کامیابی حاصل کرکے ملک اور قوم کو اندھیروں ، مہنگائی اور بے روزگاری سمیت دیگر بحرانوں سے نجات دلا سکیں۔