) محمد فاروق لہڑی نیشنل پارٹی کے حلقہ پی بی 44 سے نامزد امیدوار حاجی عطاء محمد بنگلزئی کے حق میں دستبردار ہوگئے

پیر 5 فروری 2024 21:20

Zکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 فروری2024ء) بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے حلقہ پی بی 44 سے نامزد امیدوار محمد فاروق لہڑی نیشنل پارٹی کے حلقہ پی بی 44 سے نامزد امیدوار حاجی عطاء محمد بنگلزئی کے حق میں دستبردار ہوگئے یہ بات انہوں نے سوموار حاجی عطاء محمد بنگلزئی ڈاکٹر ناشناس لہڑی سمیت دیگر کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میںپریس کانفرنس کے دوران کہی محمد فاروق لہڑی کا کہنا تھا کہ میں پارٹی کی جانب قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 264 اور پی بی 44 امیدو ار ہوں حلقے اور عوام کے مفاد کی خاطر نیشنل پارٹی کے امیدوار حاجی عطاء محمد بنگلزئی کے حق میں پی بی 44 سے دستبردار ہورہا ہوں ہم نے یہ فیصلہ بلدیاتی انتخابات میں چلتن ٹائون کے وائس چیئرمین کے علاوہ یونین کونسل کے وائس چیئرمین اور دیگر حوالوں سے نیشنل پارٹی بی این پی عوامی کے امیدواروں کو سپورٹ کرے گی اور دیگر معاملات میں ہماری معاونت کرے گی اس لئے ہم نے ان کے حق میں دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے اس موقع پر نیشنل پارٹی کے حلقہ پی بی 44 سے امیدوار حاجی عطاء محمد بنگلزئی نے بی این پی عوامی کے رہنمائوں اور محمد فاروق کی جانب سے ان کے حق میں دستبردار ہونے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم علاقے کی تعمیر و ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے ملکر کام کریں گے کیونکہ ہم سیاسی لوگ ہیں اور مل جل کر کام کریں گے اس موقع پر ڈاکٹر ناشناس لہڑی نے کہا کہ نیشنل پارٹی کی جانب سے ہمیں بلدیاتی انتخابات سپورٹ فراہم کی جائے گی جو ہم نے مشترکہ طور پر مل بیٹھ کر نکات طے کرکے فیصلے کئے ہیں اس پر عملدرآمد کو یقینی بنایاجائے گا۔