اے این پی 8 فروری کو پورے صوبے میں کلین سویپ کرے گی ،ْ ارباب زین عمر

منگل 6 فروری 2024 21:03

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 فروری2024ء) عوامی نیشنل پارٹی سے نامزد امیدوار این اے 30 ارباب زین عمر نے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اے این پی 8 فروری کو پورے صوبے میں کلین سویپ کرے گی اور انشاء اللہ صوبے میں حکومت بنائے گی اے پی نے نے ہمیشہ ترقی اورخوشحالی کی بات کی ہے ہم کسی سے لڑنے اورجھگڑنے والے نہیں ہمارابس ایک ہی ایجنڈاہے عوام کی ترقی اورخوشحالی جس کے لئے ہرحدتک جائیں گے،8فروری کوبھی اللہ کے فضل سے یہاں سے بھاری لیڈسے مخالفین کوشکست فاش کردینگے ،ْ انہوں نے کہاکہ 8 فروری کو لالٹین کوووٹ دے کر ہمیں کامیاب کرے ۔

متعلقہ عنوان :