حلقہ این اے 104 اورحلقہ پی پی 112 کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں مسلم لیگ (ن) کا عوامی اجتماع

منگل 6 فروری 2024 21:10

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 فروری2024ء) ممتاز قانون دان اورسیاسی و سماجی رہنماعبدالرحمن اجمل انصاری ایڈووکیٹ کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماوسابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض احمد کے صاحبزادے اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 104فیصل آباد سے لیگی امیدوار بیرسٹر راجہ دانیال اور امیدوارصوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 112 اسرار احمدمنے خاں کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں ایک شاندار عوامی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس سے سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض احمد خاں کے صاحبزادے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار این اے 104 بیرسٹر راجہ دانیال اور امیدوار پی پی 112 اسرار احمد منے خاں،بیرسٹر اسد عباس انصاری،میاں سہیل رضا،رانا ایوب منج نے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

جبکہ تل پہلوان، محمد اکمل انصاری سابقہ نائب ناظم،بیرسٹر اسد عباس انصاری،شیخ ناصر شاہین،عارف جمشید،سابقہ کونسلرملک باؤشہزاد،شیخ وسیم الطاف ایڈووکیٹ،ابتسام ارشد ایڈووکیٹ،ارسلان مصطفٰی ایڈووکیٹ،عباس مختارایڈووکیٹ،شیخ حسن شاہین ایڈوکیٹ،طیب باقر ایڈوکیٹ،رانا وسیم صابر ایڈووکیٹ،حمزہ ظفر باجوہ ایڈووکیٹ،میاں آفتاب عالم،غلام مصطفی جٹ،طارق خان عامر،عامر خان نسوار والے،عبداللہ خان چیئرمین،رانا نصیر وائس چیئرمین،سیٹھ رضوان بنٹی،محمد مقصود، میاں فیصل رحمانی اور علاقہ مکینوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔