شام کے دارالحکومت دمشق میں پاکستانی سفارتخانے میں یومِ یکجہتی کشمیرمنایا گیا

منگل 6 فروری 2024 21:25

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 فروری2024ء) شام کے دارالحکومت دمشقمیں پاکستانی سفارتخانے میں یومِ یکجہتی کشمیر منایا گیا، پاکستان کے سفیر ایئر مارشل ریٹائرڈ شاہد اختر علوی کی تنازعہ کشمیر کی تاریخ پر تفصیلی بریفنگ ، بھارتی مظالم پر روشنی ڈالی، شرکائ کا کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حق خودارادیت کے لیے انتھک جدوجہد کے لیے غیر متزلزل حمایت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

دمشق میں قائم پاکستانی سفارتخانے نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت حق خود ارادیت کے حصول کے لیے کشمیریوں کی جدوجہد کی حمایت کرنے اور بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا ، پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ شامی اور سفارتی برادری کی بڑی تعداد نے اس تقریب میں شرکت کی، اس موقع پر شرکائ نے یومِ یکجہتی کشمیر سے متعلق خطاب کیا اور کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حق خودارادیت کے لیے انتھک جدوجہد کے لیے غیر متزلزل حمایت کا اظہار کیا، شام میں پاکستان کے سفیر ایئر مارشل ریٹائرڈ شاہد اختر علوی نے تنازعہ کشمیر کی تاریخ پر تفصیلی بریفنگ دی اور بھارتی مظالم پر روشنی ڈالی، سفیر ایئر مارشل ریٹائرڈ شاہد اختر نے شرکائ کو اگست 2019 کے بھارتی اقدامات اور اس کے بعد کشمیریوں کے حقوق غصب کرنے کے بارے میں بھی آگاہ کیا، اس موقع پر شرکائ کو بھارتی فوج کے مظالم کی ویڈیوز بھی دکھائی گئیں، پاکستانی سفارتخانے نے کشمیریوں کی حالت زار اور ان کی جاری جدوجہد کے حوالے سے شامی مصوروں کی پینٹنگز کی نمائش کا بھی اہتمام کیا ، تقریب کے اختتام پر شرکائ نے کشمیری عوام کے ساتھ ان کے حق خودارادیت کے حصول کے لیے جدوجہد کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔