میری سیاست کا محور عوام کی خدمت اور علاقے کی ترقی ہے، لورالائی دکی بارکھان اور موسیٰ خیل کےعوام نے اپنا اصولی فیصلہ سنا دیا ،سردار یعقوب خان ناصر

منگل 6 فروری 2024 22:54

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2024ء) مسلم لیگ ن کے این اے 252 سے امیدوار سابق وفاقی وزیر سردار یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ میری سیاست کا محور عوام کی خدمت اور علاقے کی ترقی ہے، لورالائی دکی بارکھان اور موسیٰ خیل کےعوام نے اپنا اصولی فیصلہ سنا دیا ،صرف رسمی طور پر وہ اپنا جمہوری فیصلہ 8 فروری کو ووٹ کی شکل میں دینگے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ میری سیاست کا محور عوام کی خدمت اور علاقے کے ترقی ہے، ا نہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میرا مشن علاقے سے پسماندہ گی کا خاتمہ کرنا ہے،میرے قول و فعل میں تضاد نہیں ہے، میرا قیمتی سرمایہ یہ عوام ہیں جنہوں نے آج اور 8فروری کو ہمارا ساتھ دینا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوامی طاقت کے ذریعے کامیاب ہوں گا، میں حلقے کی عوام کاشکر گزار ہوں جنہوں نے پہلے بھی میرا ساتھ دیا اور اب بھی دے رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو شیر کی جیت ہوگی اور میں عوام کی امنگوں پر پورا اتروں گا۔\378