ضلع ایبٹ آباد میں پولنگ میٹریل کی ترسیل ، سٹاف کی اپنے ڈیوٹی کے مقام کی جانب روانگی کا سلسلہ جاری

بدھ 7 فروری 2024 16:17

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2024ء) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد / ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ایبٹ آباد کی ہدایات پر الیکشن کی تیاری جاری ہے ،پولنگ میٹریل کی ترسیل اور سٹاف کی اپنے ڈیوٹی کے مقام کی جانب روانگی کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

ایبٹ آباد میں جمعرات کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 16 اور 17 جبکہ پی کے 42، 43، 44،45 کے لئے ووٹنگ کا انعقاد کیا جائے گا۔ ایبٹ آباد میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 9 لاکھ 52 ہزار 621 ہے۔ پولنگ کے دوران کل 788 پولنگ سٹیشنز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، جس میں کل 788 پریزائڈنگ آفیسرز اپنی خدمات انجام دیں گے، 1275 پولنگ آفیسرز، 2550 اسسٹنٹ پریزائڈنگ آفیسرز اور 1275 سپورٹنگ سٹاف تعینات کیا گیا ہے۔