ایمنسٹی انٹرنیشنل کا پاکستان میں انتخابات کے دوران انٹرنیٹ کی فراہمی یقینی بنانے پر زور

بدھ 7 فروری 2024 20:17

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا پاکستان میں انتخابات کے دوران انٹرنیٹ کی فراہمی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 فروری2024ء) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ عام انتخابات کے دوران عوام کی انٹرنیٹ تک محفوظ رسائی کو یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے جمہوری عمل میں حصہ لینے کے لیے شہریوں کی انٹرنیٹ تک رسائی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم استعمال کرنے کی اہلیت ضروری ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ نگران حکومت کو اس سلسلے میں مثبت کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ۔