ملک بھرمیں 8 فروری 2024ء کو جنر ل انتخابات کے سلسلہ میں سیکورٹی سمیت تمام انتظامات کو حتمی شکل دید گئی

بدھ 7 فروری 2024 21:18

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 فروری2024ء) ملک بھر میں 8فروری 2024ء کو جنر ل انتخابات کے سلسلہ میں سیکورٹی سمیت تمام انتظامات کو حتمی شکل دید گئی ،فیصل آباد سمیت ملک بھر پولنگ کیلئے سیا سی میدا ن سج گیا ، ضلع فیصل آباد کی 31قومی اورصوبائی اسمبلی کی نشستوں کیلئے 8سوسے زائد امیدواران الیکشن حصہ لے رہے ہیںپاکستان کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد میں ووٹرز کی کل تعداد 52 لاکھ 97ہزار 899 ہے جبکہ مجموعی طور پر تین ہزار687پولنگ سٹیشنزقائم کئے گئے ،ضلع بھر میں مجموعی طور پر مسلم لیگ ن کا پلڑا بھاری ہے جبکہ فیصل آباد کے 10قومی اسمبلی کے حلقوں میں رانا ثناء اللہ ،عابد شیرعلی ،حاجی اکرم انصاری ،ملک نواب شیروسیر سمیت چھ حلقوں میں واضع کامیابی متوقع اور تین حلقوں میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے امیدواران کے دومیان مقابلہا ور ایک حلقہ این اے 97میں مسلم لیگ ن علی گوہربلوچ اور استحکام پاکستان پارٹی کے ہمایوں اخترکے درمیان کانتے دار مقابلہ ہوگا،شہر کے چار صوبائی حلقوں میں مسلم لیگ ن کے چار نئے امیدوار خواجہ رضوان ،رانا شہریا ر، شیخ یوسف اور ملک عبدالرازق انتخابی مہم چلا نے میں سب پر بھاری رہے ضلع بھر میں سیاسی سرگرمیوں میں کارنرمیٹنگ جلسے،ریلیوںمیں مسلم لیگ ن پہلے نمبر پر ،پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواران دوسرے ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی اپنے کارکنوں کو متحرک کرنے میں کامیاب رہی ،آن لائن کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان آج( 8فروری کو) ہونیوالے عام انتخابات کے سلسلہ میں فیصل آباد سمیت ملک بھر میںسیکیورٹی سمیت تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ،پولنگ اسٹیشن اور پولنگ بو تھ سکیموں کا اعلان کردیا گیا الیکشن عملہ کو تمام ضروری سامان کی فراہمی جاری ہے جبکہ ضلع فیصل آباد کے 10 قومی اور21صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں حساس ترین پولنگ اسٹیشن کی فہرست جاری کر دی، جہاں پر ضلعی پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو فول پروف انتظامات کرنے کی سفارش کر دی، جہاں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات اور سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کی جائے۔

(جاری ہے)

فو ج دستے بھی اپنی ذمہ دا ری سر انجام دیں گے ، ضلعی الیکشن کمشنر کی طرف سے جاری ہونیوالی فہرست میں ضلع بھر کے 10قومی اور 21صوبائی اسمبلی کے حلقوں کیلئے مجموعی طور پر 3687 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں سے 475 پولنگ اسٹیشن کو اے کیٹیگری میں شامل کر کے حساس ترین 1695 کو بی کیٹیگری میں شامل کرتے ہوئے حساس اور 1517 پولنگ اسٹیشنز کو Cکیٹیگری میں شامل کیا گیا علاوہ ازیں پاکستان کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد میں ووٹرز کی کل تعداد 52 لاکھ 97ہزار 899 ہے، فیصل آباد میں رجسٹرڈ مرد ووٹرز کی تعداد 27 لاکھ 89 ہزار594جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 23 لاکھ 92 ہزار 864 ہے۔

اگر سیاسی صورتحال کا اظہار کیا جائے تو فیصل آباد مجموعی طورپر مسلم لیگ ن کا گڑھ سمجھا جاتاہے ،اس بھی وقت بھی فیصل آباد کے 10قومی اسمبلی کے حلقوں میں چھ حلقوں این اے 100 رانا ثناء اللہ ،این اے 102عابد شیرعلی ،این اے 103حاجی اکرم انصاری ،این اے 96ملک نواب شیروسیر، این اے 98شہبازبابر گجر،اور این اے 99میاں قاسم فاروق میں واضع کامیابی متوقع ہے جبکہ تین حلقوں این اے 104میں مسلم لیگ ن کے راجہ دانیال اور صاحبزدہ حامد رضا،این اے 101 مسلم لیگ ن کے میاں عرفان منان اور تحریک انصاف کے راناعاطف اس طرح این اے 95مین مسلم لیگ ن کے آزاد علی تبسم اور تحریک انصاف علی افضل ساہی کے درمیان سخت مقابلہ ا ور حلقہ این اے 97میں مسلم لیگ ن علی گوہربلوچ اور استحکام پاکستان پارٹی کے ہمایوں اخترکے درمیان کانتے دار مقابلہ متوقع ہے، انتخابی مہم گزشتہ رات 12بجے اختتام پذیر ہوگئی جبکہ شہر کے چار صوبائی حلقوں میں مسلم لیگ ن کے چار نئے امیدوار خواجہ رضوان ،رانا شہریا ر، شیخ یوسف اور ملک عبدالرازق انتخابی مہم چلنے میں سب پر بھاری رہے ضلع بھر میں سیاسی سرگرمیوںکارنرمیٹنگ جلسے،ریلیوںمیں مسلم لیگ ن پہلے ،پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواران دوسرے ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی اپنے کارکنوں کو متحرک کرنے میں کامیاب رہی ہیں پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف شہر میں کوئی بڑا جلسہ نہیں کرسکی۔

اس برعکس مسلم لیگ ن کے امیدواران شہر بھر کے مختلف علاقوں‘ محلوں‘وارڈز کا دورہ کرکی(ن)لیگ کے کارکنوں اورعام شہریوں کی بھرپورحمایت حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں‘ان کی انتخابی مہم کے دوران انہیں ملنے والے زبردست عوامی ریسپانس سے سیاسی‘سماجی اورعوامی حلقوں میں یہ تاثرمضبوط ہوچکا ہے کہ مسلم لیگ کے امیدواران کی فتح یقینی ہے۔