وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے ناروے کے سفیر اور آسٹریلیا کے ہائی کمشنر کی ملاقات

بدھ 7 فروری 2024 23:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2024ء) وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے ناروے کے سفیر البرٹ الاساس اور آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے بدھ کو یہاں الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کے مطابق ان ملاقاتوں میں بات چیت ناروے اور آسٹریلیا کے ساتھ پاکستان کی مصروفیات اور تعاون کو بڑھانے پر مرکوز رہی۔