
بدین میں پیپلز پارٹی، جی ڈی اے مرزا گروپ، جماعت اسلامی، جے یو آئی، تحریک لبیک ودیگر جماعتیں اور آزادامیدوار میدان میں
بدھ 7 فروری 2024 21:20
(جاری ہے)
انتخابی تیاری مکمل آج ضلع کی دو قومی اور پانچ صوبائی اسمبلی کی نشست پر پیپلزپارٹی اور جی ڈی اے مرزا گروپ میں ہونے والے دنگل میں جماعت اسلامی ، جمعیت علما اسلام ، تحریک لبیک ، راہ حق ،مرکزی مسلم لیگ ، تحریک انصاف اور آزاد امیدوار بھی میدان میں ہیں .
بدین کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 222 بدین ون پر پیپلز پارٹی کے میر غلام علی ٹالپور اور جی ڈی اے کے میر حسین بخش ٹالپور . بدین کے حلقہ این اے 223 بدین ٹو پر پیپلز پارٹی کے حسام مرزا میں مقابلہ ہے جبکہ بدین کی پانچ صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر ماتلی پی ایس 68 پر پیپلز پارٹی کے ڈاڈ ہالیپوٹو اور جی ڈی اے کے منصور خان نظامانی میں بدین کی صوبائی اسمبلی پی ایس 69 تلہار پر پیپلز پارٹی کے میر اللہ بخش ٹالپور اور جی ڈی اے میر ڈاکٹر عبداللہ ٹالپور ، بدین کی پی ایس 70 ٹندوباگو سے پیپلزپارٹی کے ارباب امان اللہ اور جی ڈی اے کے حسنین مرزا کے درمیان مقابلہ ہے . بدین کے حلقہ پی ایس 71 بدین پر پیپلز پارٹی کے حاجی تاج محمد ملاح کا جی ڈی اے کے حسام مرزا آزاد امیدوار سردار کمال خان چانگ اور پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار خلیفہ اشفاق میمن الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں ، بدین کے حلقہ پی ایس 72 گولارچی پر پیپلز پارٹی کے اسماعیل راہو کا مقابلہ جی ڈی اے کے امیر آزاد پھنور سے ہو گا . جبکہ بدین کے قومی اسمبلی کے دو اور صوبائی اسمبلی کی پانچ نشیستوں کے پر جماعت اسلامی ، جمعیت علما اسلام ، تحریک لبیک ، راہ حق ،مرکزی مسلم لیگ ، عوامی تحریک کے علاوہ آزاد امیدوار بھی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں . ضلع بدین کی قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر اصل مقابلہ پیپلزپارٹی اور جی ڈی اے مرزا گروپ کے امیدواروں کے درمیان ہو گا ۔مزید قومی خبریں
-
’قوم کے شہیدو تمہیں سلام‘
-
علاقے کلیئر ہوگئے تھے تو دہشت گردوں کو واپس کون لایا ، سہیل آفریدی
-
پاک افغان کشیدگی میں دونوں ممالک کا جانی و مالی نقصان ہورہا ہے، بیرسٹر سیف
-
کپاس کی پیداوار میں مزید کمی کا خدشہ
-
سپریم جوڈیشل کونسل کی ججز کے کوڈ آف کنڈکٹ میں اہم ترمیم، میڈیا پر بات کرنے پر پابندی
-
پاکستان اور چین کے تعلقات سات دہائیوں پر محیط ایک لازوال دوستی کی مثال ہیں، مجتبیٰ شجاع الرحمن
-
کوہستان کرپشن سکینڈل ،مرکزی ملزم ہسپتال سے ڈسچارج ہوتے ہی اہلیہ سمیت گرفتار
-
ساہیوال، شادی تقریب میں ڈانس ،پولیس کا چھاپہ ، دو گرفتار، دو فرار
-
پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں سات روز کی توسیع
-
وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر کا پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا اچانک دورہ
-
پنجاب بلدیاتی انتخابات،پی ٹی آئی کے میدان سے باہر ہونے کا خدشہ
-
ساہیوال کول پاورپراجیکٹ کا اپنے ملازم کی پیشہ ورانہ ترقی میں اہم کردار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.