کراچی میں جھکی کمر کے ساتھ 90 سالہ بزرگ خاتون نے ووٹ کاسٹ کیا

جمعرات 8 فروری 2024 14:47

کراچی میں جھکی کمر کے ساتھ 90 سالہ بزرگ خاتون نے ووٹ کاسٹ کیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2024ء) ملک بھرکی طرح شہرقائد میں بھی جمعرات کوعام انتخابات کے لیے پولنگ ہوئی ، کراچی میں جھکی کمر کے ساتھ 90 سالہ بزرگ خاتون نے ووٹ کاسٹ کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شہرقائد میں عام انتخابات کے موقع پر جوش و خروش دیکھا گیا، کراچی کے ڈسٹرکٹ ایسٹ کے حلقے این اے 237 میں جھکی کمر کے ساتھ 90 سالہ بزرگ خاتون مائی ماکا نے ووٹ کاسٹ کیا۔